وفاقی کابینہ نے مسودے کی منظوری دیدی، 27 ویں آئینی ترمیم میں کیا کیا شامل؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Federal cabinet approves 27th constitutional amendment
ONLINE

وفاقی کابینہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدارت میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس کی صدارت آذربائیجان کے شہر باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جس دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کابینہ اراکین کو ترمیم کے مسودے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کابینہ اجلاس میں خواجہ آصف، اظہر کیانی، رانا تنویر، رانا مبشر، عون چوہدری، ریاض حسین پیرزادہ، قیصر احمد شیخ، اور ملک رشید احمد ودیگر نے شرکت کی۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں شریک ہو کر کابینہ کو ترمیم کے مسودے کی تفصیلات پیش کیں۔

اجلاس کے دوران اٹارنی جنرل نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی تجاویز کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کی تصدیق کی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کا اجلاس بھی آج منعقد ہوگا اور امکان ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو سینیٹ کے ضمنی ایجنڈے میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا بل سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کو بھیجا جا سکتا ہے۔

سینیٹ کا اجلاس اتوار کو بھی جاری رہ سکتا ہے جس دوران مسودے پر بحث ہوگی اور امکان ہے کہ سینیٹ آئینی ترمیم کو پیر کو منظوری دے دے گا تاہم مسودے کے نکات سامنے نہیں آئے۔

Related Posts