وفاقی حکومت نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کے تحفظات تسلیم کرتے ہوئے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

وزیر اعطم میاں شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں کینال کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے معاملے پر سندھ کے عوام کو کے موقف کو تسلیم کرلیا ہے۔

وزیر اعظم سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے  اپنا مؤقف پیش کیا۔

سندھ حکومت کا مؤقف تھا کہ کینال منصوبہ سندھ کی زراعت کو تباہ کردے گا، وزیر آبپاشی سندھ نے دریائے انڈس ریور سسٹم کا ریکارڈ وفاق کے نمائندگان کے سامنے پیش کیا

ذرائع کے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں مسلم لیگ نون نے پیپلز پارٹی کی تمام شرائط مان لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کو بتایا کہ دریائے سندھ پر کینال نکالنے سے صوبے کی زراعت مکمل طور پر تباہ ہوجائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا موقف تسلیم کیا اور کینالز نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں اتفاق رائے قرار پا گیا ہے، دونوں پارٹی کے رہنما کچھ دیر میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

Related Posts