پاکستان میں گھسنے والا بھارتی سیکیورٹی فورس کا اہلکار گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ جیو نیوز)

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس  کے اہلکار کو پاکستان حدود میں داخل ہونا مہنگا پڑگیا، پاکستان رینجرز نے بی ایس ایف کانسٹیبل پی کے سنگھ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر  عبور کرکے پاکستانی حدود میں آنے والے  بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان رینجرز نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے سیکیورٹی اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے ۔

زیر حراست بی ایس ایف کانسٹیبل پی کے سنگھ کا تعلق بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے ہے، واقعہ پاک بھارت سرحد پر فیروز پور سیکٹر میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ زیر حراست کانسٹیبل پی کے سنگھ سرحد کے قریب کسانوں کے ایک گروپ کے ساتھ موجود تھا، وہ آرام کرنے کے لیے غیر ارادی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی چھڑوانے کیلئے پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔

Related Posts