اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کی کہ رمضان المبارک کا چاند پورے ملک میں 24 اپریل کو دیکھا جاسکے گا۔
پیشگوئی کے ساتھ ساتھ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذیقعد اور رجب دونوں کی غلط تاریخیں دیں۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کمیٹی کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ 5 مارچ کو پالیمان کی مذہبی امور کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم کی بجائے اتحاد کا سبب بننے چاہئیں۔
انشااللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25 اپریل کوپہلاروزہ ہو گا،روئت ھلال کمیٹی نے ذیعقداور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 27, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اِس مرتبہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
شہرِ قائد میں 20 روز قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف متوجہ کرنا تحریکِ انصاف کی پالیسی کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک کے حوالے سے خوشخبری آ گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








