اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سرپرائز ڈے کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے جوانوں کوخراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ میں پاک فضائیہ کو بالخصوص اور قومی مسلح افواج کو بالعموم خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ 27 فروری کو ایک سال مکمل ہوگیا جب ہمارے پائلٹس نے کامیابی سے ہماری فضائی حدود کا دفاع کیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ 27 فروری کو منایا جانے والا سرپرائز ڈے ملکی تاریخ میں بے حد اہم ہے۔ ہم اس دن کو ہر سال منائیں گے اور ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
Special tribute to Pakistan Air Force in particular and Armed Forces in general. 27th February marks one year to the day when our pilots successfully defended our Air Space. This day will always be remembered. #PakistanZindabad #PakistanRetaliationDay pic.twitter.com/ZVeFrZmKMM
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 27, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج نے 27 فروری کے قومی دن کی مناسبت سے سرپرائز ڈے کا نغمہ جاری کردیا ، گزشتہ برس اسی روز پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ملکی تاریخ کا بہترین کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے 27 فروی کے حوالے سے گزشتہ روز نغمہ جاری کیا جس کے بول ”چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان“ رکھے گئے ہیں جو ملک کو سورج سے تشبیہ دینے کا استعارہ ہے۔
مزید پڑھیں: 27 فروری کے قومی دن کی مناسبت سے نغمہ جاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








