ناموس رسالت اور ختم نبوت کے معاملے پر کالعدم ٹی ایل پی سے پیچھے نہیں،شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

 گوادر اور مستونگ چیک پوسٹ پر دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، وزیر داخلہ
 گوادر اور مستونگ چیک پوسٹ پر دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر ہم کسی طور پر بھی کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے پیچھے نہیں ہیں۔

قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم سب ناموس رسالت اور ختم نبوت کے معاملے پر کسی بھی جماعت سے پیچھے نہیں ہیں اور نہ ہی کالعدم تحرک لبیک پاکستان سے کم ہیں ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک سے آج صبح 3 بجے تک میٹنگ ہوئی تھی اور کچھ دیر بعد دوبارہ میٹنگ ہو گی، جس کے بعد وزیراعظم عمران  خان قوم سے خطاب  کریں گے۔

قبل ازیں اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اسلام کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان شاء اللہ وزیراعظم عمران خان اسلام اور ملک دشمنوں کو شکست دیں گے۔

Related Posts