اسلام آباد: وفاقی پولیس نے بحریہ ٹاؤن سوک سنٹر میں واقع مساج سنٹر “بلیو سٹون اینڈ سپا” پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے متعدد خواتین اور مردوں کو قابل اعتراض حالت میں حراست میں تھانے منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مساج سنٹر کی آڑ میں مبینہ فحاشی کے دھندے کو فروغ دیا جارہا تھا جس کا قلع قمع کرنے کےلیے ایکشن لیا گیا ہے۔ مساج سینٹر سے پکڑے گئے ایک شخص کا کہنا ہے پولیس پر دباؤ ڈالتے ہوئے بتایا کہ وہ وفاقی وزیر کے ساتھ ہوتے ہیں ۔ جس پر پولیس نے کہا تو ٹھیک ہے ہم وزیر موصوف کا بتادیتے ہیں کہ آپ کو بندہ برہنہ حالت میں خواتین کے ساتھ پکڑا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن سمیت اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں مساج سنٹرز کی آڑ میں عصمت فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح شیشہ سنٹرز کی بھی بھرمار ہے۔ ان “اڈوں” کی سرپرستی مبینہ طور چند نام نہاد میڈیا پرسنز کے علاوہ پولیس و انتظامیہ کے کرپٹ اہلکار کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میڈیا پرسنز اور پولیس ان مساج سینٹرز اور شیشہ سینٹرز سے اپنا “حصہ” وصول کرتے ہوئے بڑا فخر محسوس کرتے ہیں۔ ان کرپٹ عناصر کے خلاف آج تک کارروائی نہ ہوسکی۔ مساج سنٹر “بلیو سٹون سیلون اینڈ سپا” کی انتظامیہ نے ٹیلی فونک رابطے پر اپنا موقف دیتے ہوئے بتایاکہ قبل ازیں بھی پولیس دو مرتبہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر یہ سیلون سیل کرچکی ہے۔
مساج سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق تین روز قبل رات پونے آٹھ بجے چھاپہ مار ٹیم دوبارہ آئی اور ہمارے دو کلائنٹس اور سٹاف میں شامل چار افراد جن میں دو غیرملکی بھی شامل تھے کو حراست میں لے لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے سٹاف میں عون اور عامر جبکہ لڑکیوں میں عائشہ اور ماہم شامل ہیں۔ چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ لیڈیز پولیس بھی نہیں تھیں۔
ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چھاپہ اسپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات پانے والے ایکسائز آفس کے آفیسر علی پیرزادہ کی سربراہی میں مارا گیا تھا، جنہیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے صرف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور پرائس چیکنگ کے اضافی اختیارات سونپے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ “بلیو سٹون سیلون اینڈ سپا” سے گرفتار ہونے والی عائشہ نامی لڑکی کو اسی رات تھانے سے چھڑوا لیا گیا تھا جبکہ باقی گرفتار افراد کو اگلے روز مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کومل سپا اور سٹار سپا پر بھی اسی رات چھاپے مارے گئے تھے اور گرفتاریاں کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نامعلوم ڈکیت فورچیونر گاڑی اور 25 لاکھ لوٹ کرفرار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








