خاتون ڈی ایس پی کی چوری بے نقاب! سی سی ٹی وی ویڈیو نے حقیقت دکھا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کی ایک خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی چوری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جبکہ خاتون ڈی ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم پولیس افسر تاحال مفرور ہے۔

مدھیہ پردیش اسپیشل برانچ کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کلپنا رگھوونشی پر اپنی قریبی سہیلی کے گھر سے دو لاکھ روپے نقد اور ایک موبائل فون چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس محکمے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس افسر کلپنا کی دوست پرمیلا تیواری ایک انشورنس کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں اور وہ دونوں پڑوسی بھی ہیں۔ پرمیلا اپنی بیٹی کی اسکول فیس کے لیے بینک سے دو لاکھ روپے نکال کر گھر لائی اور رقم کو ایک بیگ میں رکھ دیا۔ وہ نہانے چلی گئی جبکہ اس کی بیٹی دوسرے کمرے میں پڑھائی کر رہی تھی۔

اسی دوران دروازہ بند نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈی ایس پی کلپنا مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئی اور رقم کے ساتھ موبائل فون بھی لے گئی۔ بعد میں جب پرمیلا نے بیگ چیک کیا تو رقم غائب تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے پر واضح ہوا کہ کلپنا ہاتھ میں پیسے اور فون لیے گھر سے نکل رہی ہیں۔

پرمیلا نے جب کلپنا سے اس بارے میں بات کی تو اس نے الٹا اسے دھمکایا۔خوفزدہ متاثرہ خاتون نے فوراً پولیس میں شکایت درج کروائی۔ تحقیقات کے بعد کلپنا نے فون واپس کر دیا مگر دو لاکھ روپے تاحال برآمد نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق یہ خاتون افسر اس وقت مفرور ہیں اور بھوپال پولیس ان کی گرفتاری کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Related Posts