فیروز خان کی دوسری اہلیہ پر بیٹی فاطمہ سے نامناسب رویے کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

فیروز خان
(فوٹو: آن لائن)

اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ دُعا پر بیٹی فاطمہ سے نامناسب رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پیجز فیروز خان کی بیٹی فاطمہ اور دوسری اہلیہ دُعا کے ہمراہ وائرل ہونے والی ایک تصویر کو شیئر کرتے نظر آرہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضگی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

مبینہ طور پر ایک خاتون مداح کے اصرار پر لی گئی تصویر میں فیروز خان نے بیٹی فاطمہ کو گود میں اٹھا رکھا ہے جن کے ساتھ دوسری اہلیہ دُعا کھڑی نظر آئیں۔ اس دوران اداکار فیروز خان کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراتے نظر آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywoodsparkoffical_ (@lollywoodsparkofficial_)

دوسری جانب اداکار کی اہلیہ دعا نے بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کیا جن کے چہرے کے تاثرات پر سوشل میڈیا صارفین نے ناخوشی کا اظہار کیا۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے فیروز خان اور دوسری اہلیہ پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

f2

بعض سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ فیروز خان کی دوسری اہلیہ دُعا اداکار کی بیٹی کا بازو نوچتی نظر آتی ہیں جبکہ ان کے چہرے کے تاثرات سے بھی ایسا نہیں لگتا کہ وہ کوئی مذاق کر رہی ہیں بلکہ وہ فاطمہ پر مبینہ طور پر غصے کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔

کچھ صارفین نے اداکار فیروز خان پر بھی تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ اداکار نے اسرائیل کے حامی فوڈ برانڈ کا کھانا کیوں خریدا؟ یاد رہے کہ فیروز خان نے پہلی بار 2018 میں علیزے سلطان سے شادی کی تھی، بیٹی فاطمہ کی پیدائش فروری 2022 میں ہوئی تھی۔

ستمبر 2022 میں فیروز خان اور اہلیہ علیزے سلطان نے راہیں جدا کرلیں اور جون 2024 کے آغاز میں ہی فیروز خان نے دُعا نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔ شادی سے قبل وائرل ہونے والی تصویر پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے تھے۔

Related Posts