ممبئی: بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اس جوڑے کے قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔
दोस्तों क्या कल आप नयी भाभी के स्वागत के लिये तैयार हैँ? शादी की तैयारी ज़ोरो पर है बस निकाह में क़ुबूल है क़ुबूल है का इंतज़ार है ????????????#SonakshiSinha #ZaheerIqbal #Marriage pic.twitter.com/ZHTAi59oIV
— Karishma Aziz (@karishma_aziz97) June 22, 2024
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے مشترکہ دوست جعفر علی منشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوناکشی اور ظہیر کی رسمِ حنا کی تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
मां और भाई नहीं है सोनाक्षी और जहीर की शादी से खफा, तस्वीरों ने किया सब बयां#entertainement #sonakhisinha #IndiaDailyLive https://t.co/tIabP49d3e
— India Daily Live (@IndiaDLive) June 21, 2024
دونوں فنکاروں کی مہندی کی تقریب کے لیے سوناکشی سنہا نے گولڈن اور براؤن سے ملتے جلتے رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر آف وائٹ رنگ کا کرتا پاجامہ پہنے ہوئے نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر کی تصویر بھی وائرل ہوگئی ہے جوکہ شادی کی تقریبات کے لیے لائٹس سے سجا ہوا ہے۔دونوں فنکاروں کی شادی کا دعوت نامہ حال ہی میں لیک ہوا تھا۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی اور ظہیر اقبال کی شادی کے متعلق آخر وقت تک لب کشائی سے گریز کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل دعوت نامے کے مطابق دونوں فنکاروں کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہونی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








