ایف آئی اے افسران کو کراچی ائیرپورٹ پر چوہے پکڑنے کا کام کس نے سونپ دیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی ائیرپورٹ
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ کراچئی ائیرپورٹ پر ایک افسر کو بطور انچارج سیوریج اور چوہوں کو پکڑنے کی ڈیوٹی پر تعینات کردیا گیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے افسر کو بیت الخلاؤں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ہر گھنٹے کی دستخط شدہ صفائی رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کو پیش کرنا ہوگی۔ یہ تشویشناک آرڈر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر کی جانب سے جاری کیا گیا۔

ڈائریکٹر کراچی منتظر مہدی نے اسسٹنٹ سب ڈائریکٹر منور مہدی کو کراچی ائیرپورٹ پر تعینات کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے ایک نئے عہدے کی بنیاد رکھی گئی جسے ایڈمن انچارج بنا دیا گیا ہے اور اس کے فرائض میں صفائی ستھرائی کا کام شامل ہے۔

سفائی ستھرائی سے مراد سیوریج اور ہر بیت الخلا کی صفائی، سپرویژن اور ہر 1 گھنٹے بعد اپنے دستخط سے رپورٹ پیش کرنا شامل ہے۔ امیگریشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں چوہوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا بھی افسر کے فرائض میں شامل کردیا گیا۔

فرائض میں یہ بھی شامل ہے کہ چوہے کس بیت الخلا اور سیوریج لائن سے سفر کرکے آفس تک پہنچتے ہیں، اس کی رپورٹ دی جائے۔ مذکورہ آرڈر کے تحت ایف آئی اے کے افسران میں سخت بے چینی اور بد دلی جنم لینے لگی، تاہم ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Related Posts