پاکستان کے عسکری حلقوں میں گونجتی ہوئی ایک اہم خبر نے عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ممکنہ طور پر صدر پاکستان بننے کی افواہوں نے زور پکڑا تھا لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
عالمی جریدے دی اکانومسٹ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی تجزیوں کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں ملک کے استحکام کو کمزور کرنے کی سازش ہو سکتی ہیں۔
انٹرویو کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس عزم کا بھی ذکر ہوا کہ وہ دہشت گردی کے حملوں کا فوجی کارروائی سے جواب دیں گے۔ اس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اس بار ہماری کارروائی مشرقی سرحد سے شروع ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھارت کے اندر گہرائی تک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ وہ بھی غیر محفوظ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








