فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی
فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

فٹبال کی عالمی تنطیم فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت کو معطل کیا گیا ہے۔

عالمی تنظیم فیفا نے کہا کہ جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے رکنیت معطل رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں انڈر 17 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کامن ویلتھ گیمز، اعزاز یافتہ انعام بٹ کی وطن واپسی، شاندار استقبال

بھارتی عدالت نے مئی میں فٹبال فیڈریشن کو برطرف کر کے 3 رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بھی بیرونی مداخلت کی وجہ سے پابندی کا شکار رہا تھا۔

Related Posts