عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں مہنگا کیسے؟ مفتاح اسماعیل نے بتا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں مہنگا ہونے کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی و ٹی وی میزبان حامد میر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں آپ کو پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی ایک مختصر وضاحت پیش کردیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرول کی قیمت میں 6روپے72پیسے کااضافہ 

ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیرِ  خزانہ نے کہا کہ اوگرا پلیٹ پرائسز کی ایک اوسط نکال کر ان قیمتوں پر پی ایس او کا ادا کردہ فریٹ اور پریمیئم جمع کرتی ہے اور اسے ایکسچینج ریٹ سے ضرب دیتی ہے۔ اضافی طور پر اوگرا کا ادارہ تیل کی حقیقی قیمت نکالتا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ادا کی گئی قیمت اور حقیقی ایکسچینج ریٹ پر پی ایس او کی جانب سے روپے میں کی گئی ادائیگی کی بنیاد پر پیٹرولیم کی قیمتیں متعین کی جاتی ہیں۔ ہم نے پیٹرلویم کی قیمتوں میں کوئی نیا ٹیکس یا لیوی عائد نہیں کی۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوئی کیونکہ پی ایس او نے گزشتہ فورٹنائٹ میں جو قیمت ادا کی تھی، وہ اوگرا کے تخمینے سے زائد رہی اور پیٹرول پر پی ایس او نے جو پریمیئم بھرا، وہ زائد تھا۔

انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ڈیزل پر پریمئم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک پیسے کا نیا ٹیکس یا لیوی کا اضافہ نہیں کیا گیا۔

 

Related Posts