تاریخ میں پہلی بار فیفا نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے “ترجیحی پلیٹ فارم” قرار دیا ہے۔
فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان نئے معاہدے کے تحت منتخب ٹک ٹاک کریئیٹرز کو 48 ٹیموں پر مشتمل توسیع یافتہ ورلڈ کپ کے دوران خصوصی رسائی دی جائے گی۔
یہ ٹورنامنٹ 11 جون سے 19 جولائی تک منعقد ہوگا اور اسے مشترکہ طور پر امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی میزبانی حاصل ہوگی۔
میچز 16 شہروں میں کھیلے جائیں گے، جن میں سے 11 امریکا، تین میکسیکو اور دو کینیڈا میں ہیں۔
فیفا کے مطابق ورلڈ کپ کے میڈیا حقوق رکھنے والے براڈکاسٹرز ٹک ٹاک ایپ پر مخصوص ہب کے ذریعے تمام 104 میچز کے منتخب ہائی لائٹس لائیو اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
اس کے علاوہ کریئیٹرز کو فیفا کے تاریخی آرکائیو فوٹیج استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ وہ نیا اور اصلی مواد تخلیق کر سکیں۔
تاہم فیفا نے معاہدے کی مالی شرائط، بولی دینے کے عمل کی تفصیلات یا یہ واضح نہیں کیا کہ لائیو اسٹریمنگ میں کون سا مخصوص مواد شامل ہوگا، جو ایسے ٹورنامنٹ میں اہم ہے جہاں تجارتی شراکت داروں کے حقوق سختی سے محفوظ کیے جاتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








