سہیل آفریدی کا استقبال کس کے حکم پر کیا گیا، صوبائی وزیر نے کیا پیغام پہنچایا؟ رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ کے پی کے، فائل فوٹو

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کراچی پہنچنے پر سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر سعید غنی نے استقبال کیا۔

نجی چینل کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے استقبال کیا، وہیں سندھ حکومت کی نمائندگی بھی وہاں موجود تھی۔

بلاول بھٹو کی ہدایت پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سہیل آفریدی اور ان کے ساتھ آنے والے ارکان کو روایتی تحائف سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔

سعید غنی نے انہیں پارٹی چیئرمین کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ سندھ آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کو ہر قسم کی سیاست کی اجازت ہے۔

دریں اثنا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

Related Posts