فلم ڈائریکٹر جامی رضا کا ڈان نیوز کے مالک حمید ہارون پر جنسی زیادتی کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

فلم ڈائریکٹر جامی رضا کا ڈان نیوز کے مالک حمید ہارون پر جنسی زیادتی کا الزام
فلم ڈائریکٹر جامی رضا کا ڈان نیوز کے مالک حمید ہارون پر جنسی زیادتی کا الزام

پاکستانی فلم ڈائریکٹر   جامی رضا نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مالک حمید ہارون پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر  وومنستان کے نام سے گروپ چلانے والے فلم ڈائریکٹر جامی رضا نے سوال کرنے پر چند صحافیوں کو جواب دیا کہ حمید ہارون نے میرے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

جامی رضا  نے نیوز چینل ڈان نیوز کے مالک حمید ہارون پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں تیار ہوں میری اس خبر کو شائع کیا جائے، لیکن کیا کوئی میڈیا چینل اس کے لیے تیار ہے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل سیاسی رہنما مفتی کفایت اللہ اور محمد ابرار تنولی نے بچے سے زیادتی کے الزام میں مرکزی ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا جس کا نام قاری شمس الدین بتایا جاتا ہے۔

ہزارہ ڈویژن کے ضلع اپر کوہستان میں چند روز قبل ایک طالب علم کو مدرسہ استاد کی طرف سے جنسی استحصال کا نشانہ بنانے پر  جمعیت علمائے اسلام (ف) رہنما مفتی کفایت اللہ نے ملزم کو جلد پولیس کے سامنے پیش کرنے کا وعدہ کیا۔

مرکزی ملزم کی گرفتاری سے قبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے مالک اور دیگر 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا جس کے بعد مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ہزارہ پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

مزید پڑھیں: بچے سے زیادتی کا مرکزی ملزم پولیس کے حوالے 

Related Posts