ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، وزیر خزانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر خزانہ
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم ٹییکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، ملک کے پاس معاشی اصلاحات کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائے گی، پنشن کی ذمہ داری ملک کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اخراجات کا حجم کم کر رہے ہیں، پاکستان امداد کی بجائے سرمایہ کاری پر انحصار کرنا چاہتا ہے۔ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کریں گے۔

جی 24 وزراء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر قرضوں کا زائد بوجھ ہے، یہ مسئلہ حل کرنا ضروری ہے۔ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں پر مل کر کام کرسکتے ہیں۔

دریں اثناء واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے موقعے پر وزیر خزانہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے، اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری آسان بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Related Posts