نئی دہلی: بھارتی اداکارہ گوہر خان کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جو قرنطینہ ہو گئی تھیں، تاہم اچانک انہوں نے قرنطینہ رہنے کی بجائے فلم کی شوٹنگ کو ترجیح دی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس نے پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ تباہی پھیلائی، کورونا سے متاثرہ دنیا کے تیسرے بڑے ملک بھارت میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی قانوناً جرم ہے جس پر گوہر خان کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اداکارہ گوہر خان کو گھر میں قرنطینہ میں رہنا چاہئے تھا، جو فلم کی شوٹنگ کیلئے گھر چھوڑ کر روانہ ہو گئیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے عہدیدار بھی گوہر خان کے گھر پہنچے جن کی ملاقات گوہرخان سے نہ ہوسکی۔
میونسپل کارپوریشن عہدیداران نے گوہر خان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ ایف آئی آر کی نقل سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے۔قبل ازیں بھارتی اداکارہ گوہر خان متعدد بھارتی فلموں میں کام کرچکی ہیں جن میں عشق زادے، گیم اور بیگم جان قابلِ ذکر ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








