کراچی: وزیرتعلیم سعید غنی نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی ادارے اسمارٹ لاک ڈاؤن کےدوران بند نہیں کر یں گے تاہم جس تعلیمی ادارے میں ایک بھی کورونا کیسز نکلے گا اسے سیل کیا جائے گا۔
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے میں اسمارٹ لان ڈاؤن کےحوالے سے بتایا کہ سندھ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کےدوران تعلیمی ادارے بند نہیں کر یں گی تا ہم جن تعلیمی اداروں میں کوروناوائرس کے کیسز آئیں گے انہیں بند کردیا جائے گا۔
سعید غنی نےواضح کیا کہ کورونا کی دوسری لہرمیں 141اسکولز اور4 کالجز کو بند کیا۔ تعلیمی اداروں کو ایک بارپھر ایس او پیزپرسختی سے عمل کرائیں گے ،لیکن تیسر ی لہر کے دوران کسی تعلیمی ادارے کو بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی پابندیوں پر عمل درآمد کیلئے کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے کہ آج سے کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کردئے جائیں گے ۔جبکہ بیکریز ، میڈیکل اسٹورز ،اشیائے خوردونوش و دودھ کی دکانیں،پیٹرول پمپس اور ریسٹورنٹس کو استثنی حاصل ہوگا ۔شادی حال میں انڈور شادیوں پر بادستور پابندی برقرار رہے گی،300 مہمانوں کی اوپن ائیر رات 10 بجے تک اجازت ہوگی