پنجاب کے شہر جہلم میں نجی اسکول کی کینٹین میں 8سالہ طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بچی سے زیادتی کا یہ افسوسناک واقعہ جہلم کے تاریخی شہر پنڈ دادن خان میں پیش آیا۔ پولیس نے نجی اسکول کی کینٹین میں 8سالہ طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔
رپورٹ کے مطابق نجی اسکول کی کمسن طالبہ سے اسکول کینٹین میں جنسی زیادتی ہوئی۔ کینٹین کا ٹھیکیدار طالبہ سے زیادتی کے واقعے میں ملوث ہے۔ ٹھیکیدار امتیاز کے خلاف مقدمہ بچی کی والدہ نے تھانہ پنڈ دادن خان میں درج کروایا ہے۔
کینٹین کے ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم امتیاز نے بچی کو ورغلا کر زیادتی کی، طالبہ اسکول سے گھر پہنچی تو خوف و ہراس کا شکار تھی۔ بچی کی ماں نے اس سے پوچھ گچھ کے بعد صورتحال کا علم ہونے پر پولیس کو آگاہ کیا۔
پولیس نے بچی کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے۔ 8سالہ طالبہ کی ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ سامنے آنے پر ڈاکٹرز نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کی ہے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








