کراچی پولیس نے حسینہ کا روپ دھار کر معصوم شہریوں کو شادی کا جھانسہ دے کر کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے کرنے والی سہولت کار خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے شہریوں کو شادی کا جھانسہ دے کر ان کو کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے کرنے والی ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔ اے وی ایل سی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سہراب گوٹھ میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے عوام کو شہریوں کا جھانسہ دے کر کشمور، شکارپور، کندھ کوٹ اور گھوٹکی بھیج کر کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے کرنے والی ملزمہ کو دھر لیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ہنی ٹریپ کیلئے استعمال کی جانے والی سِم بھی برآمد کرلی گئی۔ خاتون ملزمہ کا کہنا ہے کہ وہ کچے کے ڈاکو سربراہ بڈیل خان کی بیوی ہے۔
اے وی ایل سی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ اپنے فون کے ذریعے لوگوں کو شادی کا جھانسہ دے کر پہلے اپنے جال میں پھانستی تھی اور پھر ملزمہ کی مدد سے ڈاکو شہریوں کو کچے کے علاقے میں لے جا کر بھاری بھرکم تاوان وصول کرتے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








