پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کمی ہوئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متعلق اعلان کردیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت سابقہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں ماضی کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5روپے اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 247 روپے 3پیسے برقرار رکھی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5روپے فی لیٹر تک بڑھ گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے۔

وفاقی وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔ دریں اثناء ملک بھر میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک بھر میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار کی سطح 63 ہزار 898 بیرل ریکارڈ کی گئی ہے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1 فیصد زیادہ ہے جس میں اوسط یومیہ پیداوار 63 ہزار 376 بیرل کی سطح پر تھی۔

Related Posts