اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احتجاج کیلئے آئیں تو ڈنڈے رکھ کر احتجاج کریں۔
ڈنڈے لے کر احتجاج کیا تو حکومت بھی ڈنڈا اٹھالے گی۔وہ مولانا فضل الرحمن کی جماعت جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ نکالنے کے اعلان کے حوالے سے گفتگو کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون کسی کا تابع نہیں آزاد ہو چکا ہے، ڈائیلاگ کے دروازے بند ہوں تو بحران جنم لیتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ ہے کہ سڑکوں پر دھرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔