اسلام آباد :وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذو الفقار بخاری نے کہا ہے کہ ای او بی آئی کی مزید پراپرٹی کو کرائے پر دیں گے۔
سید ذوالفقار بخاری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ای او بی آئی وزارت کا اہم ترین ادارہ ہے،کرپشن اور بد انتظامی کی وجہ سے یہ ادارہ نقصان میں تھا۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب کا ویژن ہے کے نقصان میں جانے والے اداروں کو فائدہ مند بنایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ ای او بی آئی کو150 کروڑ کا سالانہ نقصان ہوتا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس قدم سے پنشنر کی پنشن بڑھانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پنشنر کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے رہینگے۔انہوں نے کہاکہ ای او بی آئی کی مزید پراپرٹی کو کرائے پر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد بنیادی پنشن کو پندرہ ہزار تک لے جانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مزدور کی بنیادی پنشن میں 23 فیصد اضافہ کیا۔انہوں نے کہاکہ سال کے آخر تک 1000 روپے تک لے جائیں گے۔