گل پلازہ آتشزدگی پر مکمل قابو پانے کا دعویٰ دھرا رہ گیا، آگ پھر بھڑک اٹھی

تازہ ترین

تازہ ترین

گل پلازہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی پر مکمل قابو پانے کا دعویٰ دھرا رہ گیا، گل پلازہ کی گزشتہ 38 گھنٹوں سے بھڑکی ہوئی آگ ایک بار پھر بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری آتشزدگی پر قابو نہ پایا جاسکا۔ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 14ہوگئی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے 11 کی لاشیں جبکہ 3 کے اعضا ملے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 40افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل ڈی سی ساؤتھ نے کہا کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم عمارت خستہ حال ہوچکی ہے اور اس کے مکمل طور پر گر جانے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن احتیاط کے ساتھ جاری رہے گا۔

تاہم گل پلازہ کی آتشزدگی سے مخدوش ہوجانے والی عمارت کی تیسری منزل پر آگ کے شعلے ایک بار پھر بھڑک اٹھے ہیں۔ گزشتہ شب سے اب تک عمارت سے 8 مزید لاشیں نکال لی گئیں، جس کے ساتھ ہی جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔

 

Related Posts