لاہور کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 5افراد جھلس گئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق آتشزدگی کا یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر پیش آیا۔ اہل محلہ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کیں جبکہ جھلسنے والے افراد میں ایک خاتون اور مرد کے علاوہ 2بچے شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آتشزدگی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ زخمی افراد کو طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے لائنز ایریا جیکب لائنز کے علاقے میں سلنڈر دھماکے کے باعث آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
دسمبر کے دوران ہونے والے سلنڈر دھماکے کے بعد ریسکیو کارروائی شروع کردی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ سلنڈر دھماکہ جیکب لائنز کے علاقے میں شہاب الدین مارکیٹ کے نزدیک ہوا۔ زخمی افراد کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








