گل پلازہ میں آگ کب لگی؟ سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

گل پلازہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی پر ہر آنکھ اشکبار ہے جبکہ تیسری منزل پر دوبارہ بھڑک اٹھنے والی آگ کو ریسکیو اہلکاروں نے بجھا دیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس سے گل پلازہ میں آتشزدگی کے آغاز کا وقت سامنے آگیا۔ 

سی سی ٹی فوٹیج کے مطابق گل پلازہ میں آگ رات کو 10بج کر 22 منٹ پر لگی۔ سی سی فوٹیج میں گل پلازہ کی عمارت میں لگی ہوئی آگ سے بلند ہوتے ہوئے سیاہ دھویں کے بادلوں کو دیکھا جاسکتا ہے، جس سے آتشزدگی کے آغاز کا پتہ چلتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی پر مکمل قابو پانے کا دعویٰ دھرا رہ گیا، گل پلازہ کی گزشتہ 38 گھنٹوں سے بھڑکی ہوئی آگ ایک بار پھر بھڑک اٹھی۔

 گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری آتشزدگی پر قابو نہ پایا جاسکا۔ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 14ہوگئی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے 11 کی لاشیں جبکہ 3 کے اعضا ملے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 40افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل ڈی سی ساؤتھ نے کہا تھا کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم عمارت خستہ حال ہوچکی ہے اور اس کے مکمل طور پر گر جانے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن احتیاط کے ساتھ جاری رہے گا۔

Related Posts