کراچی کے 2 مختلف مقامات پر ہونے والی آتشزدگی سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ٹیمیں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں گودام میں آگ لگ گئی آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ ٹیمی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
لانڈھی شیر پاؤ کالونی کے گودام میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کے عمل میں 3 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب ملیر کھوکھرا پار کے علاقے میں گھر میں قائم اسکول میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔ گھر میں 5 سے 8 افراد موجود ہیں جبکہ 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
گھر کے اندر آگ تاحال لگی ہوئی ہے اور فیملی کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نیچے اسکول قائم ہے جبکہ اوپر ایک فیملی رہائش پذیر ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جھلسنے والے 2 بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








