بھارتی نائٹ کلب میں آگ لگ گئی، غیرملکی سیاحوں سمیت 23افراد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

نائٹ کلب آتشزدگی
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی ریاست گووا میں ایک مقبول نائٹ کلب میں آگ لگ گئی، خوفناک آتشزدگی کے باعث غیر ملکی سیاحوں سمیت کم از کم 23افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تقریباً 12 بجے شمالی گووا کے علاقے اَڑپورا  میں واقع نائٹ کلب میں آگ لگی۔ وزیر اعلیٰ نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد واقعے کی فوری انکوائری کا حکم دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ غفلت ثابت ہونے پر سخت ترین قانونی کارروائی ہوگی۔

ہلاک ہونے والوں میں 3 سے 4 سیاح شامل ہیں، وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ 3 افراد کی موت جھلسنے سے جبکہ دیگر کی دم گھٹنے سے واقع ہوئی۔ واضح رہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی تعمیرات، حد سے زائد گنجان آباد علاقوں اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث آگ لگنے کے واقعات میں زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے۔

پولیس حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سلنڈر دھماکہ ہوسکتی ہے تاہم حتمی توجہ تک ہنچنے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنا ہے تو فائر سیفٹی آڈٹ لازمی قرار دینا ہوگا۔

اس سے قبل بھارت میں حیدر آباد کی 3 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے باعث 17افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ کولکتہ کے ایک ہوٹل میں بھی خوفناک آتشزدگی نے کم از کم 15افراد کی جان لے لی تھی، اس کے باوجود مودی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور آتشزدگی کے ان واقعات کا سلسلہ تاحال تھم نہی سکا۔

Related Posts