قطر نے پاکستان کے ساتھ نئی تجارتی شراکت داری قائم کرلی۔وزیر خزانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر خزانہ
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ قطر نے پاکستان کے ساتھ نئی تجارتی شراکت داری قائم کرلی ہے جبکہ خلیجی ممالک کے ساتھ ہمارا نیا تجارتی دور شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ فورم میں معاشی استحکام پر اظہار خیال کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ قطر نے پاکستان کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے شراکت داری قائم کی جبکہ پاکستان اور جی سی سی ممالک کے مابین آزاد تجارتی معاہدہ پہلے سے موجود ہے۔

اظہارِ خیال کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی خلیجی ممالک کو آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں برآمدات 4ارب ڈالرز تک جا پہنچنے کی توقع ہے۔ ہم نے امریکا سے ٹیکسٹائل ٹیرف میں 19فیصد ریلیف حاصل کیا، پرائمری بیلنس اور کرنٹ اکاؤنٹ اس وقت سرپلس ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شدید سیلاب کے باعث پاکستان کا جی ڈی پی 0.5کم ہونے کا خدشہ ہے۔ ملک کو ہنگامی ماحولیاتی فنانسنگ کی ضرورت ہے اور آئی ایم ایف نے پاکستان کی موجودہ معاشی اصلاحات کی سمت کو درست قرار دیا ہے۔ ہمیں آئی ایم ایف سے 1.3ارب ڈالرز کا ریزیلئنس اینڈ سستینیبلٹی پروگرام مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے فیز میںحکومتی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کو بزنس ٹو بزنس ماڈل کی جانب لے جارہے ہیں جبکہ ہمارے امریکا کے ساتھ منرلز، کان کنی، اے آئی اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر کام جاری ہے۔ پاکستانی نوجوان جدید ٹیجیٹل مہارتوں میں عالمی مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔

Related Posts