کراچی :شہرآگ لگنے کے واقعات تواتر کے ساتھ سامنے آنے لگے، آج صبح لیاقت آباد کے علاقے تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی،درجنوں جھگیاں جل گئیں۔
جھگیوں میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، آگ کے باعث دور دور تک آسمان پر سیاہ بادل دکھائی دینے لگے۔
آتشزدگی کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی گئی جو حسب روایت تاخیر سے پہنچی اور امدادی کاموں کا آغاز کیا، آگ کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید دو فائربریگیڈ گاڑی کو طلب کیا گیا۔بعد ازاں فائربریگیڈکی 3 گاڑیوں نے قابو پایا۔
مزید پڑھیں:کورنگی میں آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں آگ بھڑک اٹھی،6افراد زخمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








