لاہور، بھاٹی گیٹ کے مکان میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ کے مکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے میں واقع مکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں صبح سویرے صفِ ماتم بچھ گئی۔ گھر میں آگ لگ جانے کے باعث 7 بچوں اور 3خواتین سمیت 10افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

موٹروے پر ٹریفک حادثہ، کار میں آگ لگنے سے 5افراد جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ، پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے مکان کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ گھر کے تمام افراد ایک ہی کمرے میں محصور ہوگئے۔

بعد ازاں فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتوں کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ آتشزدگی کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کار کو آگ لگ گئی، جس کے باعث 5افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا گزشتہ ماہ اس واقعے کے متعلق کہنا تھا کہ اوور ٹیکنگ کے دوران کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی، درخت میں ٹکرانے سے کار کا فیول ٹینک پھٹ گیا۔

 

Related Posts