لکی مروت اور بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4پولیس اہلکار شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

لکی مروت
(فوٹو: آن لائن)

لکی مروت اور بنوں میں دہشت گردی عروج پر ہے جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔ فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 4  اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف 3 ٹریفک پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کرلیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللہ اور کانسٹیبل عبداللہ شہید ہوگئے ہیں۔

نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گرد فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب بنوں کے علاقے منڈان میں بھی نامعولم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کانسٹیبل خان گھر سے ڈیوٹی پر تھانہ منڈان جاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

Related Posts