کراچی: ناگن چورنگی میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

فائرنگ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں فائرنگ ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں مبینہ طور پر پسند سے کی گئی شادی جرم بن گئی، آج ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا تھا۔

فائرنگ کا یہ واقعہ 3روز قبل  لاسی گوٹھ میں پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ مرد زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا شکار مرد اور خاتون نے کورٹ میرج کی تھی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں گھر کے اندر پیش آیا۔ زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویشناک ہوگئی جسے سر پر گولیاں ماری گئیں۔ خاتون کی شناخت لطیفہ مگسی جبکہ مرد کی نصر اللہ کے نام سے ہوئی۔

Related Posts