وفاقی داارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 7 ٹو میں سلنڈر دھماکے سے دولہا دلہن سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 10افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے بیان کے مطابق سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 4 گھر متاثر ہوئے۔ گھروں سے 15افراد کو باہر نکالا گیا جبکہ 6 جان کی بازی ہار گئے۔ سلنڈر دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں میں دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں فائرنگ کی رپورٹ آج سامنے آئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








