گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کی جدید اسلحے سے فائرنگ، 2اہلکار شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

جدید اسلحے سے فائرنگ
(فوٹو: اے آر وائی)

گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے جدید اسلحے سے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے حفاظتی بند پر قائم چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ کچے کے پولیس تھانہ آندل سندرانی کی حفاظتی پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنا نے کہا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں کے نام ظہیر تھہیم اور قادر مہر ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کردیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو بھی زخمی ہوئے ہیں،۔ شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے گھوٹکی کے تعلقہ ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر راکٹ فائر کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔

Related Posts