کراچی میں ہلکی پھلکی بوندا باندی، کل سے مزید بارش کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہلکی پھلکی بوندا باندی
(فوٹو: ڈان)

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی پھلکی بوندا باندی جبکہ بعض علاقوں میں کسی قدر تیز بارش بھی ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے شہر میں مزید بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں موسم ابر آلود اور مرطوب رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم متعدد علاقوں میں آج صبح ہونے والی بوندا باندی سے درجہ حرارت گر گیا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے کراچی میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم آج رات تک سندھ میں داخل ہوگا۔ بارش برسانے والے سسٹم کے اثرات کل سے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی رونما ہوں گے۔

ملک کے دیگر علاقے

کشمیر، مشرقی پنجاب ، پوٹھوہار، اسلام آباد ، بالائی خیبرپختونخوا اورجنوب مشرقی سندھ میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، مشرقی بلوچستان، سندھ اور کشمیر میں جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار، کشمیر، جنوبی بلوچستان اور پنجاب میں چند مقامات پرموسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

 

Related Posts