کراچی:شہر قائد کے عوام کی تفریح کے لئے جدید ترین ڈائنو سار پارک کا افتتاح کردیا گیا، پارک میں 12 مختلف ڈائنو سارز کے ڈھانچے اور ماڈل رکھے گئے ہیں، پارک میں ڈائنو سارز کی آوازوں کے لیے خصوصی ساونڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جدید ترین ڈائنو سار پارک کا افتتاح میئر کراچی مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبد اللہ مراد کے ہمراہ کیا۔
سفاری پارک میں موجود یہ کراچی کا پہلا جدید ترین پارک ہے، پارک میں چلنے والے متحرک ڈائنو سار موجود ہیں جبکہ پارک میں 12 ڈائنو سار بچوں اور بڑوں کی تفریح کے لیے موجود ہے۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کہ 10 کروڑ روپے کے فنڈز سے یہ پارک تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کے ٹو بیس کیمپ پر دنیا کا سب سے بڑا 150 فٹ لمبا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ قائم
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں بلاتفریق کام کیا جائے گا، کراچی والوں کو اور بھی تفریحی مقامات مہیا کئے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








