واقعہ ممبئی کے علاقے ماترا رمبائی امبیڈکر مارگ میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون 35 سالہ ہیں اور ساؤتھ ممبئی میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ 2024 میں وہ اوپیرا ہاؤس کے علاقے میں کام کر رہی تھیں جہاں ملزم بطور ڈرائیور کام کرتا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ایک ہی ضلع (مدھوبنی، بہار) سے تعلق رکھتے تھے اس لیے انہوں نے بات چیت شروع کی اور ملزم نے خاتون کا اعتماد جیت لیا۔
جولائی 2024 میں ملزم نے خاتون کو ہوٹل بلا کر کہا کہ وہ مذہبی رسومات کے لیے آئیں۔ ہوٹل پہنچنے پر اس نے خاتون کو منشیات والا مشروب دیا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گئیں۔ ہوش آنے پر خاتون نے دیکھا کہ ان کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے اور ملزم نے ان کی فحش تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔
جب خاتون نے تصاویر حذف کرنے کو کہا تو ملزم نے دھمکیاں دیں اور ان کے اکاؤنٹ سے 85,000 روپے اپنے ساتھی کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیئے۔
واقعے کے بعد خاتون اپنے گاؤں واپس چلی گئیں لیکن ملزم نے دھمکیاں جاری رکھیں۔ 19 اگست 2025 کو اس نے دوبارہ خاتون کو اسی ہوٹل لے جا کر پرانی تصاویر کی دھمکی دی اور دوبارہ جنسی زیادتی کی۔
ستمبر 2025 میں ملزم نے مختلف جگہوں پر خاتون کو کئی بار اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ ہر بار نئی تصاویر بناتا اور دھمکی دیتا رہا کہ اگر بات کی تو سب کو دکھا دے گا۔ خاتون خوف کی وجہ سے چپ رہی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کے مقدمہ درج کروانے کے بعد پولیس نے ملزم گرفتار لیا جبکہ اس کے موبائل فون سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برامد کرلی گئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ تفتیش ابھی جاری ہے اور مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








