پاکستان میں سرکاری سطح پر پہلا عالمی مقابلہ قرات کا اعلان، امام کعبہ مہمان خصوصی ہونگے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

پاکستان میں سرکاری سطح پر پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام سرکاری سطح پر پہلا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرأت کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ نے وزارت مذہبی امور کے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مقابلے کا انعقاد اسلام آباد میں نومبر میں کیا جائے گا جو 24 سے 29 نومبر تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق مقابلے میں 57 ملکوں کے نوجوان شرکت کریں گے جس کیلئے وزارتِ مذہبی امور نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق تقریب تقسیم انعامات میں سیکرٹری جنرل او آئی سی اور امام کعبہ کی آمد متوقع ہے۔

Related Posts