لاہور: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے سپر فور مرحلے کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو کھلایا جائے گا۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ قومی ٹیم میدان میں اترے گی، اسپنر شاداب خان ہوں جبکہ افتخار احمد اور سلمان آغا بھی مدد کے لئے موجود ہوں گے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز شام میں قومی اکیڈمی میں پریکٹس کی، بنگلہ دیش کے لٹن داس فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








