آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کااسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے بتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، حتمی اسکواڈ کی آئی سی سی کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی۔

آسٹریلین اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، شین ایبٹ، آشٹن آگر، ایلکیس کیری، کیمرون گرین اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر سری لنکا سپر فور میں پہنچ گیا

علاوہ ازیں ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک اور گلین میکسویل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہو رہے ہیں، تمام کرکٹرز انڈیا کے خلاف سیریز میں بھی شامل ہونے کے لیے پرامید ہیں۔

جارج بیلی نے کہا کہ حتمی اسکواڈ کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور انڈیا کے خلاف 8 ون ڈے میچز ہیں، ٹورنامنٹ سے قبل کمبی نیشن کو بنانے کا موقع ہے۔

Related Posts