امریکی ریاست ورجینیا میں پہلی مسلم خاتون غزالہ ہاشمی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ریاست کی نائب گورنر کے عہدے کا قرآن مجید پر حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں مذہبی و ثقافتی تنوع کی اہم قراردئیے جانے والے واقعے میں ورجینیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون ایپی گیل اسپین برجر نے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا جبکہ اٹارنی جنرل کے منصب پر پہلی بار سیاہ فام رہنما جے جونز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اسی دوران حلف اٹھانے والی غزالہ ہاشمی نہ صرف ورجینیا کی پہلی مسلم نائب گورنر بنیں بلکہ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ حلف برداری کے موقعے پر انٹر فیتھ پریئر بریک فاسٹ کے دوران امام شریف نے دعا بھی کرائی۔
اس دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور کمیونٹی رہنما بھی تقریب کا حصہ بن گئے جن میں سینیٹر کنعان، سینیٹر صدام ازلان اور دیگر نمایاں شخصیات کے نام شامل ہیں۔ ایڈمز اسکاؤٹنگ امریکا اور گرلز اسکاؤٹس نے پریڈ بھی کی جس کی قیادت احسن اللہ، رضوان جاکا، بیتھنی رشید اور دیگر کر رہے تھے۔
اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان جاکا نے کہا کہ امید ہے کہ ورجینیاں میں اتحاد، شمولیت اور تنوع کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اس موعے پر گورنر کے ایشین امریکی ایڈوائزری بورڈ کے چیئر منصور قریی کا کہنا ھت اکہ نئی قیادت تمام شہریوں بالخصوص جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بلا امتیاز خدمت کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








