پہلی پاکستانی خاتون وکیل زہرہ ویانی لنکز اِن بار کی نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب

تازہ ترین

تازہ ترین

پہلی پاکستانی خاتون وکیل زہرہ ویانی لنکز اِن بار کی نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب
پہلی پاکستانی خاتون وکیل زہرہ ویانی لنکز اِن بار کی نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب

لندن: پاکستان کی بیرسٹر زہرہ ویانی لنکنز اِن بار کی نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب ہوگئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق زہرہ ویانی لنکنز اِن نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ وہ چار سال تک اس کمیٹی کا حصہ رہیں گی ، انہوں نے اسی ادارے سے تعلیم حاصل کی تھی۔

بیرسٹر زہرہ ویانی نے بتایا کہ نمائندگان کمیٹی کے رکن کے انتخاب کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 19 امیدوار تھے۔ کل ووٹروں کی تعداد 1300 تھی اور 1100 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ آن لائن ووٹنگ میں انہوں نے 400 سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ بیرسٹر زہرہ ویانی کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عروج آفتاب: مسلسل دوسرے سال گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہونیوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ

واضح رہے کہ لنکنز اِن بار کی ریپریزنٹیشن کمیٹی ایک نمایاں نمائندہ کردار ادا کرتی ہے، کمیٹی کے ارکان زیادہ تر بنچ کمیٹیوں میں بیٹھتے ہیں جو ادارے کی املاک کے انتظام، مالیات اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تعلیم، داخلے اور سکالرشپ جیسے مسائل میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔یہ کمیٹی سال میں چھ بار اجلاس کرتی ہے تاکہ ان مسائل پر بحث کی جائے۔

لنکنز اِن دنیا کے مشہور اور قدیم ترین تعلیمی اداروں میں شامل ہے۔ اس ادارے کے سابق طلبا میں قائد اعظم محمد علی جناح، علاقہ اقبال، سابق پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار بھٹو شامل ہیں۔ برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم مارگریٹ تھیچر اور ٹونی بلیئر سمیت دیگر اہم عالمی قانون دان بھی لنکنز ان میں زیرتعلیم رہ چکے ہیں۔

Related Posts