حکومت نے ستمبر کے مہینے میں 49 ہزار 399 ارب روپے کا قرض لیا، اسٹیٹ بینک

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے ستمبر کے مہینے میں 49 ہزار399 ارب روپے کا قرض لیا، اسٹیٹ بینک
حکومت نے ستمبر کے مہینے میں 49 ہزار399 ارب روپے کا قرض لیا، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک نے حکومت کی جانب سے ستمبر میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ستمبر میں مجموعی طور پر 49 ہزار 399 ارب روپے کا قرضہ لیا جو اس سے پچھلے ماہ اگست کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے، حکومت نے اگست میں 49 ہزار 617 ارب روپے کا قرضہ لیا تھا۔

سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو ستمبر2021 کے مقابلے میں یہ قرض 22.7 فیصد زیادہ ہے، پچھلے سال ستمبر میں حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضے کی مجموعی مالیت 40 ہزار 269 ارب روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا اور پاکستان کا دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق، سرمایہ کاری کے فروغ کی حکمتِ عملی جاری

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ستمبر میں اندرونی ذرائع (بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں) سے 31 ہزار 402 ارب روپے کا قرض لیا جو اس سے پچھلے ماہ اگست کے مقابلے میں 2.2 فیصد کم ہے لیکن گزشتہ سال ستمبر سے موازنہ کیا جائے تو اندرونی ذرائع سے حاصل قرض میں 18.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح بیرونِ ملک سے ستمبر کے دوران 17 ہزار 997 ارب روپے کا قرض لیا گیا ہے جو اگست کے مقابلے میں 3.3 فیصد زیادہ ہے، اگست میں بیرونی ذرائع سے 17 ہزار 419 ارب روپے کا قرض لیا گیا تھا جب کہ ستمبر 2021 میں بیرونی ذرائع سے حاصل قرض 30.2 فیصد زیادہ ہے پچھلے سال ستمبر میں 13 ہزار 825 ارب روپے کا قرض لیا گیا تھا۔

Related Posts