پاکستان میں پہلی بار کینسر زدہ جگر کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

پاکستان میں پہلی بار ایسے مریض کا کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس کے بڑی آنت کا کینسر جگر تک پھیل گیا تھا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں کیا گیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بڑی آنت کے آخری حصے میں کینسر تشخیص ہوا تھا جو بعد میں جگر تک پھیل گیا جس کے بعد آنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرانسپلانٹ کے دوران  پاکستان میں پہلی بار کینسر کی مریضہ کا مکمل جگر نکال کر شوہر کا جگر لگا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کا بتانا ہے کہ کراچی کی خاتون کا جگر کینسر نے مکمل طور پر تباہ کردیا تھا، شوہر نے بیوی کی جان بچانے کے لیے اپنے جگر کا بایاں حصہ عطیہ کیا۔
ذرائع کے مطابق خاتون اب کینسر سے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور معمول کی زندگی گزار رہی ہیں۔

Related Posts