معروف شیعہ عالم دین علامہ شہنشاه حسین نقوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق علامہ شہنشاہ نقوی کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تاہم اب تک انتظامیہ یا اسلام آباد پولیس کی جانب سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں پشاور میں ایک مجلس کے دوران متنازع گفتگو کرنے پر بعض حلقوں کی جانب سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی گرفتاری کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔
اس سلسلے میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی گرفتاری کے مطالبے پر مشتمل ٹرینڈز بھی چلائے جا رہے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








