کوئٹہ میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

quetta blast
quetta blast

کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں شارع عدالت پر پریس کلب کے قریب احتجاج کے دوران دھماکےکے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،دھماکے کی زد میں متعدد گاڑیاں اور راہگیر بھی آئے، اس حوالے سے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، دھماکا ضلع کچہری کے قریب ہوا جہاں متعدد سرکاری عمارتیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی سمیت 15 افراد شہید

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 19زخمی ہوگئے تھے۔

Related Posts