افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری نے بہت کم امداد دی، وزیرخارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

shah mehmood qureshi
shah mehmood qureshi

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان 3 دہائیوں سے لاکھوں رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری نے بہت کم امداد دی۔

عالمی افغان پناہ گزین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیر خارجہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا امریکا افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان جنگ کی بہت زیادہ قیمت ادا کی ہے، افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری نے بہت کم امداد دی، پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے پر انحصار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت مرحلہ وار وطن واپسی چاہتا ہے، ہمیں پائیدار امن کیلئے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا ہو گا، افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں اور سیاسی حل کیلئے لچک کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: متنازعہ شہریت کا قانون پاکستان کے لیے پناہ گزینوں کے مسائل پیدا کرے گا۔عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان تنازع کے حل کا فریق ہے، ہمیں امن دشمنوں کے ناپاک عزائم مشترکہ طور پر ناکام بنانا ہوں گے، افغان امن کیلئے مثبت کردار، پاکستان کے مفاد میں ہے۔

Related Posts